مزید خبریں

بدین:ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تھرپارکر کو زدو کوب کرنے کی مذمت

بدین(نمائندہ جسارت) پیپلز ڈاکٹرز فورم سندھ کے صدر ڈاکٹر عبدالرزاق شیخ کراچی ڈویژن کے صدر ڈاکٹر عاشق حسین شاہ ضلع بدین کے صدر ڈاکٹر ظہور عباسی ڈاکٹر ممتاز چانڈیو کے علاوہ پی ایم اے کے ضلعی صدر ڈاکٹر انصار جعفری ڈاکٹر عباس شاہ اور دیگر نے بلدیاتی انتخاب کے موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس تھرپارکر کے اکائونٹنٹ غلام محمد کی سینئر میڈیکل افسر ڈاکٹر گھنشام داس کو ذدگوب اور غنڈاگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عزرا فضل پیچوہو اور چیف الیکشن کمشنر سندھ سے کہ فوری غنڈاگردی میں ملوث اکائونٹنٹ غلام محمد کو برطرف کر کے غیر اخلاقی حرکت کرنے پر سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔