مزید خبریں

ماتلی: نادرا کی جانب سے کمپیوٹرائزڈ سسٹم آئی ڈیز بلاک کر دی گئیں

ماتلی(نمائندہ جسارت) نادرا کی جانب سے ضلع بدین اور ضلع ٹنڈو محمد کی ایک درجن کے قریب یونین کونسلوں کے نادرا سے منسلک کمپیوٹرائزڈ سسٹم کی آئی ڈیز بلاک کر دی گئی ہیں۔یونین کونسلوں کی آئی ڈی بلاک ہونے کی وجہ نادرا کی مقررہ فیس کی لاکھوں روپے کی رقوم کی عدم ادائیگی بتائی جا رہی ہے۔ ضلع ٹنڈو محمد خان کی کم و بیش 8 اور ضلع بدین کی 5 یونین کونسلوں کے کمپیوٹر سسٹم کی آئی ڈیز بلاک ہونے کی مصدقہ اطلاعات ہیں۔آئی ڈیز کے بلاک ہو جانے کی وجہ سے متعلقہ یونین کونسلوں کے باشندے نادرا کے کمپیوٹرائزڈ پیدائشی،رہائشی سرٹیفکیٹ اور بچوں کے ب فارم بنوانے کے لیے کئی ماہ سے یونین کونسلوں کے چکر کاٹ کاٹ کر تھک گئے ہیں۔متذکرہ کمپیوٹرائزڈ سرٹیفکٹ نہ بننے کی وجہ نہ صرف ان یو سیز کے طالب علم شدید پریشان جو ب فارم نہ بننے کی وجہ سے تعلیمی اور فنی تعلیمی اداروں میں داخلے نہیں لے پا رہے ہیں۔چیف سیکرٹری سندھ، کمشنر حیدرآباد اور ٹنڈو محمد خان اور بدین اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز یوسیز کی نادرا کی جانب سے بلاک آئی ڈیز کو بحال کرا کر دیہی باشندوں کو پریشانی سے بچانے کے لیے فوری اقدامات اٹھانے کی طرف توجہ دیں۔