مزید خبریں

ٹنڈومحمدخان:پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری

ٹنڈومحمدخان (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی عبداللہ میمن کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں، ایکٹو کرمنلز کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، سٹی پولیس اسٹیشن ٹنڈو محمدخان کے ایس ایچ او ظہور احمد نوناری نے چوری کے مقدمے میں 3 مطلوب ملزمان محبوب ملاح ، الھڈنو ملاح ، محمد اعظم پٹھان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 1 عدد سولر پلیٹ ، بیٹری ، پانی کی موٹر اور پائپ برآمد کر لیا ، جبکہ ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے ، پولیس اسٹیشن شیخ بھرکیو کے ایس ایچ او آدم خان خشک نے چوری کے مقدمے میں مطلوب 3 ملزمان دین محمد جت ، رب نواز زؤر ، اظہار علی جت کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک عدد پانی مشین ، ایک عدد ڈگڈگی انجن برآمد کر لیا ، جبکہ چوری کی واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل کو بھی اپنی تحویل میں لے لیا۔