مزید خبریں

انتخابات میں پیپلزپارٹی نے عوامی مینڈیٹ چرایا ہے،جے یو آئی

جیکب آباد(نمائندہ جسارت)جیکب آباد میں بلدیاتی الیکشن میں حکومتی پارٹی نے غنڈہ گردی کرکے الیکشن جیتا اور عوامی مینڈیٹ چرایا ہے ،من پسند حلقہ بندیوں کے بعد عملہ اور پولنگ اسٹیشن بھی مرضی کے بنائے گئے ،پی پی امیدوار کے عزیزوں کو پولنگ عملہ بنایا گیا جو کہ انتخابی قواعد کی خلاف ورزی ہے ۔ان خیالات کا اظہار جے یو آئی کے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری نے یو سی کنڈرانی کے چیئر مین امیدوار عبدالقیوم کنڈرانی ،یوسی رندواہی کے کونسلر امیدوار خیر بخش جتوئی ،عبدالجبار رنداورحماد اللہ انصاری کے ہمراہ دفتر میں پر ہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر اے جی انصاری کا کہنا تھا کہ پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ کرکے دہشت پھیلائی گئی ایجنٹوں کو یرغمال بنا کر بیلٹ باکس چرائے گئے جو کہ ڈی آر او ،الیکشن کمیشن اور انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے سرکاری عملہ حکومتی پارٹی کے ساتھ دھاندلی میں شامل رہا ،یوسی رندواہی میںضلع کونسل کے امیدوار خیر بخش جتوئی اور کرم اللہ خارانی کے گھر پرڈنڈوں سے حملہ کیا گیا،امیدوار کے بھائی رحمت اللہ کے ہاتھ اور دانت توڑے گئے جس کا میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی موجود ہے۔ یوسی ،بختار پور ،لوگی ،کریم آباد ،شیرواہ ،شیرانپور،جھانپور سمیت شہر کے وارڈز پر ٹھپے لگائے گئے یوسی کریم آباد پر جے یو آئی کے چیئر مین امیدوار قاری دلبر کنڈرانی کو یر غمال بنا کرتشدد کیا اورپرزائیڈنگ افسر اربیلو بنگلانی اور ایس ایچ او رضا محمد کھوسو نے بیلٹ باکس مخالف امیدوار کو دیے،پولنگ اسٹیشن عبدالکریم کھوسو میں پولنگ عملے کی ملی بھگت سے سارا سامان غائب کیا گیا جس کا سرکاری مدعیت میں مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے،پولنگ اسٹیشن صادق جعفری میں حکومتی امیدوار نے پولنگ کا سامان چوری کرکے ٹھپے لگائے ،ٹھل کے وارڈ 1,2,3,10سمیت دیگر پر دھاندلی کی گئی جیکب آباد کے وارڈ 20پر پی پی امیدوار کی ملازمہ نے کھلے عام پیسے دیے وارڈ 8پر پولنگ عملہ امیدوار کے گھر کے لوگ مقرر کیے گئے پیچوہا پھاٹک کا پولنگ عملہ مکمل جانبدار رہا مخالف امیدوار کے ووٹ کاسٹ کرنے نہیںدیے گئے ،پی پی مخالف امیدواروں کو غلط ووٹر لسٹیں دی گئیں،فوت ہونے والوں کے کارڈ استعمال کرکے ووٹ ڈالے گئے ہمارے امیدواروں کو فارم 11پر رزلٹ نہیں دیا گیا ،عادل جکھرانی اور نانا کھوسو نے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی پر حملہ کرایا انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈالے گئے ووٹوں کی نادرا سے انگوٹھوں کی تصدیق کرائی جائے الیکشن کمیشن پاکستان دھاندلی زدہ بلدیاتی انتخابات مسترد کرکے فوج کی نگرانی میںدوبارہ صاف شفاف الیکشن کرائے۔