مزید خبریں

حیدرآباد :بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا،کاروباری سرگرمیاں متاثر

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد میں شدید گرمی میں بدترین لوڈ شیڈنگ، تجارتی ورہائشی علاقوں میں 16گھنٹے تک بجلی کی فراہمی معطل، متعدد علاقوں میں ٹرانسفارمرز خراب ہونے سے عوام سے اذیت میں مبتلا ہیں، شہر کے اہم ترین تجارتی مراکز میں دن بھر اور رات کے اوقات میں بجلی کی بندش سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہونے لگیں۔ لیاقت کالونی، قائد آباد میں پانی کی قلت پیدا ہوگئی،سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد کے شہری حیسکو کے ہاتھوں شدید اذیت کا شکار ہیں۔ لطیف آباد کے بیشتر علاقوں میں صبح سات بجے سے دوپہر دو بجے تک جبکہ شام اور رات کے اوقات میں چھ گھنٹے بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری ہے دوسری لیاقت کالونی، قائد آباد، کچھی پاڑہ میں کئی روز سے ٹرانسفارمر خراب ہونے کے باعث بجلی کے ساتھ ساتھ پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے نہ صرف رہائشی بلکہ شہر کے اہم ترین تجارتی مراکز جہاں حیسکو کی جانب سے تاجروں سے میٹنگ میں پونے چار بجے سے رات پونے دس بجے تک مسلسل بجلی کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی گئی ان علاقوں میں بھی بجلی کی بندش جاری ہے جس کے باعث گاڑی کھاتہ، کھوکھر محلہ، گول بلڈنگ ، رسالہ روڈ، صدر، قاضی قیوم روڈ ودیگر علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہے جس کے باعث تاجر برادری بالخصوص پرنٹنگ پریس وولڈنگ کا کام بند ہے اخبارات ونیوز چینل کے دفاتر میں مشکلات کا سامنا ہے ۔