مزید خبریں

یاسمین راشد کیخلاف مقدمہ کے اخراج کی درخواست، پنجاب حکومت سے جواب طلب

لاہور (نمائندہ جسارت)لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی رہنما و سابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد و دیگر کارکنوں کے خلاف مقدمہ کے اخراج کے لیے دائر درخواست پر پنجاب حکومت اور آئی جی پولیس سے یکم جولائی کو جواب طلب کرلیا۔جسٹس اسجد جاوید گھرال نے تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کی دائر درخواست پر ابتدائی سماعت کی۔ڈاکٹر یاسمین راشد کی طرف سے برہان معظم ملک ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔