مزید خبریں

حیدرآباد: بی سیکشن پولیس نے متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم کو دھرلیا

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)بی سیکشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کمپری ہینسو اسکول یونٹ نمبر 5 لطیف آباد کے قریب سے ایک مشکوک شخص نعمان شیخ کو روک کر تلاشی لی جس کے قبضے سے 1 عدد 30 بور پسٹل بمعہ راؤنڈز برآمد ہوئی ،ملزم نے ابتدائی بیان میں اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا جبکہ ملزم کا مزید کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہے۔