مزید خبریں

مون سون سے قبل شہر میں نکاسی آب کا مسئلہ حل کیا جائے،زمان قریشی

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)پاک سرزمین پارٹی حیدرآباد ڈویژن کے نائب صدر زمان قریشی نے مون سون سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ حیدرآباد کے بیشتر علاقوں میں نکاسی آب کا مسئلہ درپیش ہے جو بارشوں کے دوران بہت زیادہ پریشان کن ہوجاتا ہے اس سے نمٹنے کیلیے ضلعی انتظامیہ کو مون سون سے قبل نالے نالیوں اور گٹروں کی بہترین صفائی کروانی چاہیے ،کھلے مین ہولز کو
ڈھکن لگائے جائیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مون سون کے دوران بارشوں کیساتھ تیز ہوائیں بھی چلنا شروع ہوجاتی ہیں جس سے بجلی کے تار اور پولز گر جاتے ہیں یہ بھی مختلف حادثات کی وجہ بن جاتے ہیں جن میں جانی و مالی نقصان کا بھی خطرہ لاحق رہتا ہے ایسی صورتحال سے بچنے کیلیے حیسکو انتظامیہ کو بجلی کے پولز اور تاروں کی مرمت کا کام کرلینا چاہیے تاکہ حادثے سے بچا جاسکے، شہر میں تعلقہ سطح پر رین ایمرجنسی سینٹرز کا قیام بھی عمل میں لایا جائے جو مون سون کے دوران24 گھنٹے فعال رہے۔