مزید خبریں

عمران خان کو اداروں کیخلاف بیان بازی سے روکا جائے،ایک اور درخواست دائر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عدالت عظمیٰ میںسابق وزیراعظم عمران خان سمیت پاکستان تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کیخلاف ایک اور درخواست دائر کر دی گئی۔آئین کے آرٹیکل 3/184 کے تحت قوسین فیصل ایڈووکیٹ کی جانب سے دائردرخواست میں عمران خان، فواد چودھری، شیریں مزاری سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن، پی ٹی اے اور ایف آئی اے کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کو ملکی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روکا جائے۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں کے سازشی بیانات کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن قائم کیا جائے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ اقتدار جانے کے ساتھ ہی عمران خان نے ملک کو کمزور کرنے کی تحریک شروع کی، تحریک انصاف کے رہنما عدلیہ، فوج اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر اداروں پر الزامات لگا رہے ہیں، تحریک انصاف کے ہتھکنڈے ملکی سالمیت اور بقا کے لیے خطرہ ہیں،ملکی ادارے کمزور ہوںگے تو بیرونی سازشیں کامیاب ہوسکتی ہیں۔