مزید خبریں

تحریک انصاف ملک بچانے کی جدوجہد کر رہی ہے، فرخ حبیب

فیصل آباد(آن لائن)سابق وزیر مملکت اطلاعات و نشریات پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اقتدار کیلیے نہیں بلکہ قوم کے مستقبل اور ملک بچانے کی جدوجہد کر رہی ہے ۔ پی ٹی آئی نے ساڑھے تین سال ملک کو درست سمت پر گامزن کیا ،کرپشن کے خاتمے کے لییٹھوس اقدامات کیے ۔ مسلط کردہ حکمرانوں نے ملک کو آگے لے جانے کی بجائے ریورس گیئر لگا دیا ہے ۔ حکمرانوں کا ایجنڈا ذاتی مفادات اور کرپشن کو تحفظ دینا ہے ۔ امپورٹڈ سرکار نے مہنگائی میں اضافہ ‘ پٹرولیم مصنوعات میںاضافہ ‘ بجلی‘ گیس میںاضافہ اور عوام کی ضروریات زندگی میں بے تحاشا اضافہ کرکے عوام کا جینا مشکل نہیں بلکہ ان کے پیٹ میں چھرا گھونپ دیا ہے ۔