مزید خبریں

پرویز الہی ہی ہمارے وزارت اعلیٰ کے امیدوار ہیں،شجاعت ،عدالتی فیصلے کے بعد لائحہ عمل دینگے،اسپیکر پنجاب اسمبلی

لاہور(نمائندہ جسارت) مسلم لیگ(ق) کے سربراہ چودھری شجاعت نے حمزہ شہباز کی حمایت کے ن لیگی دعوے کی تردید کر دی۔اپنے ایک بیان میں چودھری نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کی حمایت کرنے کے ن لیگ کے دعوے کی تردید کرتا ہوں،صاف الفاظ میں کہتا ہوں کہ چودھری پرویزالٰہی ہی ہمارے امیدوار ہیں، ہمارے ارکان چودھری پرویزالٰہی کو ووٹ دیں گے،انہوں نے کہا کہ غلط افواہیں پھیلا کر ہمارے کسی رکن اسمبلی کو غلط فہمی میں ڈالنے کی کوشش نہ کی جائے،مسلم لیگی ارکان پنجاب اسمبلی نے ہمیشہ پارٹی ڈسپلن کی پابندی کی ہے، انشاء اللہ وہ چودھری پرویزالٰہی کی حمایت کریں گے،میں نے کبھی غلط بیانی نہیں کی، ہمیشہ صاف گوئی کا درس دیا ہے،اس طرح کی بے بنیاد افواہیں نہ پھیلائی جائیں۔ جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے پر دوبارہ انتخاب کے امکانات بڑھنے کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کا مؤقف بھی سامنے آگیا ہے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن پر لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد اپنا لائحہ عمل دیں گے، اپوزیشن جماعتوں میں کوئی دھڑے بازی نہیں ہے۔