مزید خبریں

اسحاق ڈار واپس آرہے ہیں پاکستان کو اس کی ضرورت ہے،طلال چودھری

فیصل آباد(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وسابق وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار واپس آرہے ہیں وہ پاکستان کی ضرورت ہیں انکے خلاف تمام مقد مات سیاسی تھے ، اسحاق ڈار پاکستان کی معاشی حالات کو بہتر سمجھتے ہیں ، وزیر خزانہ بننے کا فیصلہ اسحاق ڈار خود کریں گے ، پی ڈی ایم کی حکومت کو عوام کی مشکلات کا احساس ہے مہنگائی اور دیگر مسائل کا تمام قومی سیاسی جماعتوں نے مل کر مقابلہ کرنا ہے ملک کو اپنے پاں پر کھڑا کرنے کے لیے سخت فیصلے کررہے ہیں بہتری میں وقت لگے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک خصوصی انٹرویو کے دوران کیا ۔