مزید خبریں

اداروں کو سیاست میں گھسیٹنا شر مناک فعل ہے،عطا اللہ تارڑ

لاہور (آن لائن) صوبائی وزیر داخلہ عطا اللہ تارڑ نے کہاہے کہ پی ٹی آئی ضمنی انتخابات میں یقینی شکست کو دیکھ کر بو کھلاہٹ کا شکار ہیں، اکثریت حلقوں میں مسلم لیگ (ن) کو واضح برتری حاصل ہے ۔ عطا اللہ تارڑ نے یاسمین راشد کے بیان پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ کئی حلقوں میں پی ٹی آئی کو امیدوار تک میسر نہیں جو ان کی واضح شکست کا ثبوت ہے۔پی ٹی آئی
کے کچھ رہنمائو ں نے قومی سلامتی کے اداروں پر الزامات لگائے جو انتہائی قابل مذمت ہیں ۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کی طرف سے سیاسی شہرت کے لییاداروں کو بلیک میل کرنے کی مذموم کوشش جاری ہے ۔ اداروں کو سیاست میں گھسیٹنا شر مناک فعل ہے ۔حساس اداروں کے افسران کا نام لینا انتہائی غیرمعقول عمل ہے ۔ اپنی ہار اور ناکامی چھپانے کے لییدوسروں پر کیچڑ اچھالنے سے باز رہیں ۔ سیاسی میدان میں ہمارا مقابلہ کرنے کی قابلیت نہیں رکھتے تو اب اوچھے ہتھکنڈوں پر آ گئے ہیں ۔