مزید خبریں

سندھ کے بلدیاتی الیکشن کے پہلے فیز کو مسترد کرتے ہیں،حلیم عادل شیخ

کراچی(آن لائن) قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے کہا ہے سندھ میں بلدیاتی انتخابات الیکشن کمیشن نے کروائے ہیں سپریم کورٹ کا فیصلہ تھا سندھ میں آرٹیکل 140 اے کے تحت قانون سازی کے بعد الیکشن کروائے جائیں، سندھ میں بلدیاتی الیکشن میں سرکاری مشینری کو استعمال کرتے ہوئے فری اینڈ فیئر الیکشن کے نعرے کا قتل عام کیا گیا ہے کھلے عام دھاندلی کر کے امیدواروں کی سلیکشن کی گئی ہے سندھ کے بلدیاتی الیکشن کے پہلے فیز کو مسترد کرتے ہیں ،ہم سپریم کورٹ میں جائیں گے الیکشن کوکالعدم قرار دیا جائے۔ موجودہ الیکشن کمیشنر کے ہوتے ہوئے ہمیں کسی بھی قسم کے انتخابات قبول نہیں ہیں۔ سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے افواج پاکستان قائم ہونے ملک کی دفاع کیلیے اہم کردار ادا کیا، ہمیں فوج پر فخر ہے اگر کہیں کسی سے غلطی ہوئی ہے تو اس کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔