مزید خبریں

عافیہ صدیقی کا کیس پاکستان ہر سطح پر لڑ رہا ہے‘ حنا ربانی کھر

اسلام آباد (آن لائن)قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ یہ کہنا بالکل درست نہیں کہ ہم تنہا ہیں،خارجہ پالیسی کے شعبے میں پاکستان کو بہت کامیابیاں ملی ہیں،عافیہ صدیقی کا کیس پاکستان ہر سطح پر لڑ رہا ہے،ہر ملک کا اپنا دائرہ کار اور قوانین ہوتے ہیں،عافیہ صدیقی کو قونصلر رسائی فراہم کی جاتی ہے،کشمیر کے معاملہ
پر ہم سفارتی جہاد کررہے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز قومی اسمبلی اجلاس میں کٹوتی کی تحاریک کا جواب دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آج کا بھارت سیکولر ملک نہیں رہا،بھارت نہرو اور مہاتما گاندھی کے اصولوں پر آج نہیں چل رہا،بی جے پی کے توہین آمیز بیان کا معاملہ فون پر وزیرخارجہ نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے سامنے اٹھایا،او آئی سی کی آج آواز ہر جگہ بلند ہورہی ہے،وزارت خارجہ پاکستان کے مفادات کا تحفظ بھرپور طور پر کررہا ہے،ہمارا جی سیونٹی ممالک اور او آئی سی میں نمایاں کردار ہے،انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا اہم ترین سٹریٹجک پاٹنر ہے،ہم برکس بلاک کے رکن نہیں ہے، ہمارا بنیادی کردار وہاں نہیں ہے،موجودہ حکومت پاکستان کے لئے اور پاکستانیوں کے لئے کام کررہی ہے کسی ایک فرد یا حکومت کے لئے نہیں۔