مزید خبریں

چند ہفتوں میں توانائی کا بحران مزید سنگین ہونیوالا ہے، الطاف میمن

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر محمد الطاف میمن نے کہا ہے کہ ملک میں اگلے چند ہفتوں میں توانائی کا بحران مزید سنگین ہونے والا ہے پاکستان کو عالمی منڈی میں سستی ایل این جی کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ روس یوکرین کی جنگ کی وجہ سے گیس کی قیمتوں میں بے انتہا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت آئندہ ماہ بجلی کے نرخوں میں 47 فیصد اضافہ کرنا چاہتی ہے تاکہ مہنگی ایندھن کی درآمد کی وجہ سے ہونے والے کچھ نقصانات کو پورا کیا جاسکے لیکن یہ عوام اور تاجروں کے لیے ایک نیا بحران لے کر آئے گا جس کا بوجھ عوام و تاجر نہیں اٹھا پائیں گے۔انہوں نے کہا کہ موسم سرما سے پہلے توانائی کی سپلائی معمول پر نہ آئی تو ملک میں صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔ الطاف میمن نے وزیراعظم شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ جلد اَز جلد ایل این جی کا معاہدہ بہتر نرخوں میں کر کے ملک کو آنے والے بحران سے بچایا جائے ۔