مزید خبریں

تحریک انصاف کے13 رہنمائوں کی 20 جولائی تک عبوری ضمانتیں منظور

لاہور (آن لائن) سیشن عدالت نے بھی لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے ایک اور مقدمے میں تحریک انصاف کے 13 رہنمائوں کی 20 جولائی تک عبوری ضمانتیں منظور کر لیں۔پی ٹی آئی رہنما لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے ایک اور مقدمے میں سیشن عدالت میں پیش ہوئے۔ایڈیشنل سیشن جج محمد احمد حسنین خان نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔حماد اظہر، یاسر گیلانی، یاسمین راشد، زبیر نیازی، عندلیب عباس ، جمشید چیمہ، مسرت جمشید، امتیاز شیخ، اعجاز چوہدری ، ندیم عباس بارا، اسلم اقبال، محمود الرشید، اکرم عثمان نے درخواست ضمانت دائر کی۔عدالت نے 13 رہنمائو ں کی20 جولائی تک عبوری ضمانتیں منظور کر لیں۔تحریکِ انصاف کے رہنمائو ں کا کہنا ہے کہ ان کے لیے مسئلے کھڑے کییجا رہے ہیں، وہ سارا دن اسی چکر میں رہتے ہیں۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنماوں نے تھانہ شفیق آباد میں درج مقدمے پر درخواست ضمانت دائر کی تھی۔