مزید خبریں

ملک ایک فاشسٹ اسٹیٹ بننے جا رہا ہے، اعلی عدلیہ نوٹس لے‘حماد اظہر

لاہور (آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہاہے کہ ملک ایک فاشسٹ اسٹیٹ بننے جا رہا ہے، اعلی عدلیہ فوری نوٹس لے۔سیشن کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ آج ہم ساتویں مقدمہ میں ضمانت کرا رہے ہیں، ہمارے اوپر بینامی ایف آئی آر کاٹی گئیں،پھر بعد میں کہا گیا کہ اس اس کو بھی پکڑلو، ان مقدمات میں دہشت گردی کی چار دفعات شامل ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے شہباز حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس وقت تمام جماعتیں برسراقتدارہیں ، ان سے ملک نہیں چل رہا، عوام موجودہ حکومت سے خوش نہیں، اس ملک میں اپوزیشن واحد جماعت پی ٹی آئی کر رہی ہے۔حماد اظہر نے پنجاب حکومت کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ فیصلے کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہورہی ہے، اس طرز عمل سے ملک ایک فاشسٹ اسٹیٹ بننے جا رہا ہے، اعلی عدلیہ فوری نوٹس لے۔پی ٹی آئی نے الزام عائد کیا کہ پنجاب حکومت ضمنی الیکشن میں قابض ہونیکی کوشش کررہے ہیں، ہم اپنے ووٹ کا تحفظ کرینگے۔