مزید خبریں

عامر فدا پراچہ نئے ایم ڈی پاکستان بیت المال تعینات ‘ نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی حکومت نے پیپلز پارٹی کے رہنما عامر فدا پراچہ کو ایم ڈی پاکستان بیت المال تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عامر فدا پراچہ کو 3 سا ل کے لیے پاکستان بیت المال کا منیجنگ ڈائریکٹر(ایم ڈی) تعینات کیا گیا ہے ‘ اس سے قبل ملک ظہیر عباس مذکورہ عہدے پر اپنی ذمے داریاں سرانجام دے رہے تھے۔