مزید خبریں

عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ ،کیسپر رڈاور اینڈی مرے کا ومبلڈن اوپن میں فاتحانہ آغاز

لندن (جسارت نیوز):سربیا کے شہرت یافتہ ٹینس اسٹار، ٹاپ سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن نوویک جوکووچ ،ناروے کے ٹینس ا سٹار کیسپر رڈ ، ہسپانوی ٹینس کھلاڑی کارلوس الکاراز اور برطانوی ٹینس ا سٹار اینڈی مرے ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے جبکہ پولینڈ کے ہربرٹ ہرکاز اور ہسپانوی ٹینس کھلاڑی پابلو کیرینو ابتدائی رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد میگا ایونٹ باہر ہوگئے۔ سربین اسٹار نے میگا ایونٹ کے مینز سنگلز مقابلوں پہلے میچ میں حریف جنوبی کورین کھلاڑی کوون سون ووکو شکست دی۔ تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس میں 20 گرینڈ سلام ٹائٹل جیتنے والے نوویک جوکووچ نے مینز سنگلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میں حریف جنوبی کورین کھلاڑی کوون سون ووکو 3-6، 6-3، 3-6 اور 4-6 سے شکست دی اور دوسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔ سربین ا سٹار نوویک جوکووچ مجموعی طور پر 21 ویں گرینڈ سلام کے لئے کوشاں ہیں ۔ناروے کے ٹینس کھلاڑی کیسپر رڈ نے ہسپانوی حریف کھلاڑی البرٹ راموس کو 6-7(1-11)،و 6-7(1-11) سے شکست دی۔