مزید خبریں

امریکا: ٹرک سے50 تارکین وطن کی لاشیں برآمد

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس میں ٹرک سے 50مہاجرین کی لاشیں برآمدہوئیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والے تارکین وطن ہیں، تاہم ان کی قومیت کی تصدیق نہیں ہو سکی ۔ واقعہ سان انٹونیو کے علاقے میں پیش آیا۔ ٹرک میں16افراد زندہ پائے گئے،جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پویس نے 3مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہے۔ ادھر ٹیکساس کے گورنر نے ہلاکتوں کو بائیڈن کی سرحدی پالیسیوں کا نتیجہ قرار دیا ہے۔