مزید خبریں

روس کا یوکرین میں شاپنگ مال پر میزائل حملہ‘ 2افراد ہلاک

کیف (انٹرنیشنل ڈیسک) روسی فوج نے یوکرین کے مشرقی شہرکریمن چک میں شاپنگ مال پرمیزائل حملہ کیا ،جس کے نتیجے میں 2افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ۔ حملے کے وقت وہاں ایک ہزار سے زیادہ شہری تھے۔ یوکرین کے صدروولودیمیرزیلنسکی نے بتایاکہ کارروائی کے بعد مال میں آگ لگ گئی ۔ انہوں نے ایک وڈیو بھی جاری کی ،جس میں مال کو آگ کی لپیٹ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ یوکرینی صدر کے ترجما نے بتایا کہ کارروائیوں کے دوران 20 زخمیوں کو نکالا گیا ہے۔