مزید خبریں

شام میں القاعدہ کا سینئر رہنما کارروائی میں مارا گیا‘امریکی دعویٰ

دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شام میں امریکی فوج کے حملے میں القاعدہ کا سینئر رہنما ہلاک ہوگیا۔ امریکی مرکزی کمانڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی فورسز نے شام کے شہر ادلب میں القاعدہ کے سینئر رہنما ابو حمزہ ال یمنی کو نشانہ بنایا۔حملے کے وقت ابو حمزہ موٹرسائیکل پراکیلا سفرکررہا تھا۔ شامی محکمہ شہری دفاع نے بیان میں کہا کہ ادلب میں رات گئے موٹر سائیکل سوار پر2 راکٹ فائر کئے گئے جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوارہلاک ہوگیا۔