مزید خبریں

کولمبیا : جیل میں قیدیوں کے درمیان تصادم‘ 49 ہلاک

بگوٹا (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی امریکا کے ملک کولمبیا کی جیل میں قیدیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 49 قیدی ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق کولمبیا کے جنوب مغربی شہر تلوواؤ کی ایک خطرناک جیل میں جھگڑا شروع ہوا۔ اس دوران قیدیوںنے ڈنڈوں، لوہے کی سلاخوں اور چاقوؤں کا استعمال کیا۔