مزید خبریں

بھارت : ہیلی کاپٹر کی سمندر پر ہنگامی لینڈنگ‘ 4 افراد ہلاک

ممبئی(انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کی کمپنی آئل اینڈ نیچرل گیس کارپوریشن کا ہیلی کاپٹر ساحل پر ہنگامی لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 5 شدید زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی سے 9 افراد کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر نے سمندر میں ہنگامی لینڈنگ کی۔ زخمیوں میں سے 4 کی حالت نازک ہے۔ حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر میں کمپنی کے 6 ملازمین موجود تھے۔ابتدائی معلومات کے مطابق ہیلی کاپٹر کو کسی تکنیکی خرابی کے باعث فوری طور پر اترنا پڑا تھا۔