مزید خبریں

ہسپانوی سرحد پر مہاجرین کی ہلاکتوں کی تحقیقات کی جائے‘ افریقی یونین

ادیس ابابا (انٹرنیشنل ڈیسک) افریقی یونین نے اسپین اور مراکش کی سرحد پر افریقی تارکین وطن کی ہلاکت کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ یہ تارکین وطن یورپی ملک اسپین میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران مارے گئے تھے۔ میلیلا انکلیو میں پیش آنے والے اس واقعے کے نتیجے میں 23 تارکین وطن ہلاک ،جب کہ 140 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔ واضح رہے کہ افریقی تارکین وطن اسپین میں داخل ہونے کے لیے مراکش کا راستہ اختیار کرتے ہیں اور ماضی میں بھی ایسے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں۔