مزید خبریں

روسی اور ایرانی صدور آج ترکمانستان میں ملاقات کریں گے

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن آج اپنے ایرانی ہم منصب ابراہیم رئیسی سے اہم ملاقات کریں گے۔ یہ ملاقات ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں ہو گی۔ صدر پیوٹن یوکرین پر حملے کے بعد پہلی بار بیرونی ممالک کا دورہ کر رہے ہیں۔ اپنے دورے کے دوران وہ دوشنبے میں تاجک صدر امام علی سے بھی ملیں گے۔ یوکرین جنگ اور خطے کے بدلتے ہوئے حالات کے تناظر میں روسی صدر ہمسایہ ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ وہ جلد ہی بیلاروس کا بھی دورہ کرنے والے ہیں۔