مزید خبریں

ناکامی کا ذمہ دار نہیں ، آصف باجوہ کی اہم پریس کانفرنس وضاحتوں تک محدودرہی

لاہور(جسارت نیوز): پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل اولمپیئن آصف باجوہ نے قومی ٹیم.منیجر اولمپیئن خواجہ جنید اور پی ایچ ایف ڈائریکٹر ایڈممسٹریشن میجر (ر) جاوید منج کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہاکی کا سب سے بڑا مسئلہ فنڈز کا ہے. قومی ٹیم کی پرفارمنس میں جو بہتری دکھائی دے رہی ہے یہ فیڈریشن کی محنت کی وجہ سے ہے. انہوں نے ایشیا کپ کے حوالے سے بتایا کہ ایشیا کپ میں ایک میچ میں 12 کھلاڑیوں کو کھلانے کا مسئلہ جو سامنے آیا .اسکی ہیڈ کوچ نے بھی زمہ داری لی ہے کہ انہوں نے فیصلہ کرنا تھا کہ کون کب گرائونڈ میں جائے گا. انکوائری کمیٹی اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے ‘میں سمجھتا ہوں کہ یہ ایک انسانی غلطی تھی. جبکہ ڈیلیز کا جو مسئلہ تھا. جو رکی ہوئی تھیں اب ایشیا کپ کی تمام ڈیلیز دے دی گئی ہیں. جبکہ یورپ کے دورے کی ڈیلیز بھی جلد کھلاڑیوں کو مل جائیں گی. انہوں نے کہا کہ ہیڈ کوچ کے ایکمین کے ویزے کا ٹیکنیکل مسئلہ تھا جو ایک دو روز میں حل کر لیا جائے گا.ایکیمن تربیتی کیمپ کے اگلے مرحلے میں ضرور شامل ہوں گے۔ انہوں نے اہشیا کپ کے حوالے سے کہا کہ ایشیا کپ میں قومی ٹیم نے اچھا پرفارم کیا. ٹیم منیجر اولمپیئن خواجہ جنید نے بھی زبردست کام کیا .خواجہ جنید نے بہت پہلے کہہ دیا تھا کہ وہ ٹیکنو کریٹ کے طور پر کام کرنا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر موجود قومی ٹیم منیجر خواجہ جنید نے کہا کہ میرے پاس گراؤنڈ میں کام کرنے کا تجربہ ہے. میں گراؤنڈ میں رہ کر کام کرنا چاہتا ہوں. میں نے ایشیا کپ سے قبل ہی کہہ دیا تھا بطور مینجر کام نہیں کر سکتا.۔واضح رہے کہ خواجہ جنید نے ٹیم منیجرکی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا۔