مزید خبریں

نیوزی لینڈکرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی

آکلینڈ(جسارت نیوز) نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی ۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق بھارت کے خلاف ہوم سیریز کے بعد نیوزی لینڈ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی، نیوزی لینڈ کا برصغیرکا دورہ فروری کے اوائل میں ختم ہوگا۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان میں دسمبر اور جنوری میں 2 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنا ہے لیکن تاحال سیریز کے شیڈول کا اعلان نہیں کیا گیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم آئندہ سال اپریل میں وائٹ بال سیریز کے لیے دوبارہ پاکستان آئے گی۔خیال رہے کہ نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان وائٹ بال سیریز 30 نومبر کو ختم ہوگی، کیوی ٹیم نے بھارت میں بھی مختصر دورانیے کی سیریز کھیلنی ہے۔