مزید خبریں

انگلینڈ، نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز ، پاک بھارت ریکارڈ ٹوٹ گیا

لیڈز(جسارت نیوز) انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلش بلے بازوں نے پاک بھارت ٹیسٹ کے دوران پاکستان کی جانب سے بنایا گیا ریکارڈ توڑ ڈالا۔انگلش بلے بازوں نے ٹم ساودی، کائل جیمسن، ٹرینٹ بولٹ اور نیل ویگنر جیسے فاسٹ بولرز کا بھرکس نکال دیا، گزشتہ سال نیوزی لینڈ انگلش سرزمین پر عالمی ٹیسٹ چمپیئن بنا لیکن ایک سال بعد ان ہی تیز گیند بازوں کی انگلینڈ کے بلے بازوں نے جم کر پٹائی کی۔ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں ہدف کا تعاقب مشکل مانا جاتا ہے اور شروعات میں ٹیم کی دو تین وکٹ گرجانے پر ٹیم ڈرا کی طرف دیکھنے لگتی ہے۔ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے 78.5 اوور میں 279 رنوں کا ہدف حاصل کیا۔ جو روٹ نے 115 اور بین اسٹوکس نے 54 رنز کی اننگز کھیلی۔ انگلینڈ نے تقریبا 3.53 کے رن ریٹ سے اسکور کا پیچھا کیا۔اس میچ میں انگلینڈ کے سامنے جیت کے لئے 299رنزکا ہدف تھا۔