مزید خبریں

ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ، ویسٹ انڈیز کے فائنل میں رسائی کے امکانات باقی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بنگلا دیش کے خلاف2-1سے کلین سوئپ فتح کے بعد ویسٹ انڈیز کے آئندہ سال ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں رسائی کے امکانات باقی ہیں۔ویسٹ انڈین ٹیم اس وقت 50فیصد وننگ اوسط کے ساتھ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر چھٹی پوزیشن پر موجود ہے اور سال کے آخر میں آسٹریلیا کے دورے میں اس کے پاس مزید اوپر جانے کا موقع ہے۔ دوسری جانب پاکستان 52.38فیصد کی وننگ فیصد کے ساتھ 5ویں پوزیشن پر موجود ہے اور آئندہ ماہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں فتح سے وہ سری لنکا اور بھارت کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تیسری پوزیشن پر جا سکتا ہے۔اس وقت آسٹریلیا 75 فیصد وننگ فیصد کے ساتھ پہلی، جنوبی افریقا 71.43فیصد کے ساتھ دوسری، بھارت 58.33 فیصد کے ساتھ تیسری اور سری لنکا 55.56 فیصد کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر موجود ہے۔انگلینڈ 28.89فیصد کے ساتھ 7ویں، نیوزی لینڈ 25.93 فیصد کے ساتھ 8ویں اور بنگلادیش 13.33 فیصد کے ساتھ9ویںنمبر پر موجود ہے۔