مزید خبریں

سیکرٹری صنعت وتجارت کی زیر صدارت اجلاس

لاہور (اے پی پی) سیکرٹری صنعت وتجارت ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا جس میں چیئرمین پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی و ممبر قومی اسمبلی محمد افضل کھوکھر نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی کے لیے ماڈل بازاروں کی بہتری کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے ہدایت کی کہ ماڈل بازاروں میں عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے اشیا ضروریہ کی رعایتی نرخوں پر فراہمی یقینی بنائی جائے اورزیر تعمیر ماڈل بازاروں کی تعمیر کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیاجائے،ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی نئے تعمیر ہونے والے ماڈل بازاروں کی معیاری تعمیر یقینی بنائے،ماڈل بازار ہر لحاظ سے ایک ماڈل ہونا چاہئے۔ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ ماڈل بازاروں میں ایک چھت تلے خریداروں کو بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔چیئرمین پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی محمد افضل کھوکھرنے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے بھر میں قائم 35ماڈل بازار عوام کو ریلیف کی فراہمی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔