مزید خبریں

کھانے کی اشیا برآمدکرکے زر مبادلہ کمایا جاسکتا ہے، عاطف منیرشیخ

فیصل آ باد (کامرس ڈیسک ) ایوان صنعت و تجارت فیصل ۱ ٓباد کے صدرعاطف منیر شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان بنیادی طور پر زرعی ملک ہے جہاں بڑی مقدار میں مختلف کھانے پینے کی اشیا تیار کی جاتی ہیں،مذکورہ تازہ اشیا فوری طور پر برآمدکرکے قیمتی زر مبادلہ کمایا جاسکتا ہے ، اگرچہ ٹیکسٹائل کو اس شہر کی معیشت میں کلیدی حیثیت حاصل ہے لیکن دیگر شعبے بھی ملک کی مجموعی ترقی میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہی۔انہوں نے شہر کے اہم صنعتی، تجارتی، کاروباری اور تعلیمی اداروں کے بارے میں بتایا کہ ٹیکسٹائل مصنوعات کی 45فیصد پیداوار فیصل آباد میں ہو رہی ہے۔ پاکستان اوریو اے ای کے درمیان تجارتی عدم توازن بارے ان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کی برآمدات 8.67ارب جبکہ درآمدات صرف 1.96ارب ڈالر ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اگر حکومت سرمایہ کاروں کے لیے ترغیبات اور مراعات کا اعلان کرے تو پاکستان میں یو اے ای کے سرمایہ کاروں سے مل کر دودھ، فوڈ اور گوشت کی پراسیسنگ کے مشترکہ منصوبے بھی شروع کیے جا سکتے ہیں۔ خام تیل درآمد کر کے گوادر میں متحدہ عرب امارات کے اشتراک سے آئل ریفائنری لگائی جا سکتی ہے۔