مزید خبریں

چائے کی درآمدات میں 8.17 فیصد اضافہ ہوگیا

اسلام آبادد (کامرس ڈیسک )ملک میں چائے کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 8.17 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرمئی 2022 تک کی مدت میں چائے کی درآمدات پر580.91 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 8.17 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چائے کی درآمدات پر537 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔مقداری لحاظ سے اس مدت میں چائے کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر2.04 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے،جولائی سے لیکرمئی 2022 تک کی مدت میں چائے کی درآمدات کاحجم 238.94 میٹرک ٹن ریکارڈ کیاگیا۔