مزید خبریں

سخت فیصلے پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنائیں گے، سلیمان چاؤلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ نڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے سینئر نائب صدر سلیمان چاؤلہ نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے ساتھ ہے تاکہ کاروباری وصنعتی سرگرمیوں کو فروغ دے کرپاکستان کو سنگین معاشی بحرانوں سے نکالا جا سکے اور ملک دوبارہ اقتصادی طور پر مستحکم ہوسکے۔ایک بیان میں سلیمان چاؤلہ نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ وزیر خزانہ کے سخت فیصلے پاکستان کو معاشی طور پر اور بحیثیت قوم ایک بار پھر مضبوط بنائیں گے۔ ہم پی ٹی آئی کی سابقہ حکومت کی پالیسیوں سے پیدا ہونے والی مشکلات سے نمٹنے میں مفتاح اسماعیل کی حمایت کرتے ہیں۔