مزید خبریں

اسٹینڈرڈ چارٹرڈمیں رسک نیوکلیس جی آر سی کی تنصیب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسٹینڈرڈچارٹرڈ بینک پاکستان لمیٹڈ (ایس سی بی پی ایل) نے مشاورتی خدمات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سولوشنز فراہم کرنے والے ادارے بینچ میٹرکس (BenchMatrix) کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت بینچ میٹرکس رسک نیوکلیس(R) جی آر سی کی تنصیب اور استعمال میں سہولت فراہم کرے گا۔ رسک نیوکلیس (R)جی آر سی ویب پر کام کرنے والا، ماڈیولر، مکمل طور پر configurable اور انٹیگریٹیڈ ایپلیکشن ہے جس کے استعمال کا مقصد بینک میں کمپلائنس اور رسک مینجمٹ کا عمل ڈیجیٹائز کرنا ہے۔