مزید خبریں

تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادپر حل کیے جائیں گے، ڈی سی کورنگی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) نے صنعتی مسائل اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل کے لیے بھی اپنا کردار ادا کیا ہے۔ انڈسٹریلائزیشن اس ملک کی اہم ضرورت ہے صنعتی فروغ کے بغیر نہ ہی معیشت مضبوط ہو سکتی ہے اور نہ ہی ملک ترقی کرسکتا ہے۔یہ بات کاٹی کے صدر سلمان اسلم نے ڈسٹرکٹ کورنگی کے ڈپٹی کمشنر محمد علی زیدی کو عہدہ سنبھالنے پر ان کے اعزاز میں کاٹی میں دیے گئے ظہرانے سے خطاب کے دوران کہی۔اس موقع پر کائٹ کے سی ای او زبیر چھایا، سینئر نائب صدر ماہین سلمان، نائب صدر سید فرخ قندھاری، سابق صدور مسعود نقی، جوہر قندھاری، احتشام الدین اور دیگر بھی موجود تھے۔ کاٹی کے صدر سلمان اسلم نے ڈی سی کورنگی محمد علی زیدی کا خیر مقدم کیا اور انھیں کورنگی صنعتی علاقے کا تفصیلی تعارف اور مسائل سے متعلق آگاہی فراہم کی۔ صدر کاٹی نے کہا کہ ہم ڈی سی کورنگی محمد علی زیدی کے ساتھ کورنگی انڈسٹریل زون کی بہتری کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے، ڈی سی کورنگی اور کاٹی کے درمیان بہترین کوآرڈیشن سے کورنگی صنعتی علاقے کو بہترین انڈسٹریل ذون بنائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر کورنگی محمد علی زیدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے، تاجر و صنعتکار برادری نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا۔