مزید خبریں

پی ایم ای ایکس میں 18.032 بلین روپے کے سودے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں پیرکے دن میٹلز, انرجی، کوٹس، فاریکس اورانڈیکس کے 18.030 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 19،435 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 5.457 بلین روپے رہی۔ جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 5.064 بلین روپے، کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 2.929 بلین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 1.748 بلین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 881.046 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 542.794 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 445.126 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 268.402 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 258.046 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 221.373 ملین روپے رہی۔