مزید خبریں

سعودی سرمایہ کاروں کے ساتھ متعدد جوائنٹ وینچرزپرغور

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین سعودی پاک بزنس کونسل فہد بن محمد الباش نے پاکستانی کاروباری برادری کی جانب سے باہمی دلچسپی کے منصوبوں پر تیز رفتار اور ٹھوس ترقی کے لیے عملی تجاویز پیش کرنے کی دعوت د یتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی چاول، مصالحے، پھل اور کھانے سعودی عرب میں بہت مقبول ہیں اور پاکستانی برآمد کنندگان کو زیادہ سے زیادہ مارکیٹ شیئر حاصل کرنا چاہیے۔انہوں نے یہ بات اپنے حالیہ دورہ ایف پی سی سی آئی میں گفتگو کے دوران کہی،اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے صدر عرفان اقبال شیخ، نائب صدورشوکت عمر سن اور حاجی محمد یعقوب ، وزیر اعلیٰ سندھ کے خصوصی مشیر برائے سرمایہ کاری اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ قاسم نوید قمر ،ایف پی سی سی آئی کی پاکستان -سعودی عرب جوائنٹ بزنس کونسل کے چیئرمین جنید ماکڈا بھی موجود تھے۔