مزید خبریں

زرعی ترقی کو اولین ترجیح دی جائے،شاہد رشید بٹ

اسلام آباد(کامرس ڈیسک)تاجر رہنما اوراسلام آباد چیمبر کے سابق صدر شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ نے کئی ممالک میں قحط سالی کی وارننگ جاری کر دی ہے اس لیے ملک میں فوری طور پر زرعی ایمرجنسی لگانے کی ضرورت ہے تاکہ عوام کو بھوکا مرنے سے بچایا جا سکے۔چونتیس ممالک میں کروڑوں افراد کی زندگی خطرہ میں ہے اور اگر پاکستان میں فوڈ سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے فوری طور پر بھاری سرمایہ کاری نہ کی گئی تو خوفناک نتائج برآمد ہوں گے۔گندم اورگنے کے ساتھ دیگر اہم فصلوں کی امدادی قیمت کا اعلان بھی کیا جائے اور جاگیرداروں کے بجائے چھوٹے کاشتکاروں کو مراعات دی جائیں۔ شاہد رشید بٹ نے ایک بیان میں کہا کہ دنیا کو دوسری جنگ عظیم کے بعد سب سے خوفناک غذائی بحران کا سامنا ہے مگر ضروری اقدامات نہیں کیے جا رہے ہیںجس کی وجہ سے ساری دنیا میں زرعی اجناس کی قیمتیں اور بھوک بڑھ رہی ہے۔ حکومت پاکستان نے وفاقی بجٹ میںوہ اقدامات نہیں کیے ہیں جس کی توقع تھی۔ پچھلے بجٹ میں بھی حکومت نے زراعت کی ترقی کے لیے زبانی جمع خرچ کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔