مزید خبریں

ٹنڈوجام ،شدید گرمی میں بلدیاتی الیکشن مہم متاثر

ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)شدید گرمی سے بلدیاتی الیکشن مہم متاثر مہنگائی کی وجہ سے ابھی تک پوسٹر مہم نہیں چل سکی خاندانوں میں اختلافات پیدا ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق شدید گرمی کی وجہ سے ابھی تک الیکشن مہم میں تیزی نہیں آئی ہے ابھی تک الیکشن آفس نہیں کھلے ہیں اور مہنگائی اور پیٹرول مہنگا ہونے کی وجہ سے جس طرح الیکشن مہم میں پہلے روزانہ گاڑیا ں استعمال کی جاتیں تھیں اس میں بہت زیادہ کمی دیکھنی میں آرہی ہے جب کہ اُمیدواروں کا کہنا ہے ووٹروں کے لیے بھی جو گاڑی بک آنے لے جانے کی جارہی ہے وہ بھی دس سے بارہ ہزار روپے کا مطالبہ کر رہے ہیں دوسری جانب ایک ہی خاندان سے تین تین چار چار افراد کھڑے ہونے کی وجہ سے ووٹر جہاں مشکلات کا شکار ہیں وہاں ان کے خون کے رشتے ایک دوسرے کے سامنے آنے سے ابھی سے لڑائی جھگڑے شروع ہو گئے ہیں ایک برادری میں سے چار سے پانچ پینل کھڑے ہیں جس کی وجہ سے ہمیشہ کی طرح پیپلزپارٹی کو فائدہ ہو گا برادریوں کے آپس کے اختلافات کی وجہ سے کوئی ایک دوسرے کے سامنے ہاتھ اُٹھانے کے لیے تیار نہیں ایک اُمیدوار نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن جس طرح ٹنڈوجام میں لڑا جارہا ہے اس کا سو فیصد فائدہ پیپلز پارٹی کو ہو گا ہر گھر سے ہی الیکشن لڑا جارہا ہے تو ووٹر اپنے اپنے خاندان یا گھر کے نمائندے کو ووٹ دے گا جس کی وجہ ہمارا ووٹ تقسیم ہو جائے گا جبکہ دوسری طرف پیپلز پارٹی منظم طریقے سے اپنے ووٹوں کو محفوظ کر رہی ہے۔