مزید خبریں

جھڈو ،میرغلام حسین کالونی کا ٹرانسفارمرخراب،مکین بجلی سے محروم

جھڈو(نمائندہ جسارت)میر غلام حسین کالونی کا ٹرانسفارمرجل جانے کے باعث پورا علاقہ گزشتہ تین روز سے اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے اور شدید گرمی میں بچے،بوڑھے اور خواتین رات جاگ کر گزارنے پر مجبور ہیں،بجلی کی عدم فراہمی کے باعث پینے کے پانی کی بھی قلت پیدا ہوگئی ہے،اہل علاقہ منیر کمبوہ،ساجدشفیق قائم خانی،وسیم راجپوت و دیگرنے بتایاکہ بجلی کا ٹرانسفارمر ایک ہفتہ قبل دھماکے سے جل گیا تھا جس کی مرمت کے لیے حیسکو حکام نے 20ہزار روپے وصول کیے ٹرانسفارمر جب مرمت کے بعد دوبارہ لگایاگیاتو 7گھنٹے بجلی فراہم کرنے کے بعد دوبارہ جل گیا،اور 3روز سے ٹرانسفارمر دوبار خراب پڑا ہواہے اور حیسکو اہلکار مرمت کرنے کے اہل علاقہ سے دوبارہ پیسے طلب کررہے ہیں۔انہوں نے حیسکو چیف سے مطالبہ کیا کہ میر غلام حسین کالونی کے ٹرانسفارکی جلد ازجلد مرمت کرواکر علاقے کی بجلی بحال کی جائے اور شدید گرمی کی اذیت سے نجات دلائی جائے۔