مزید خبریں

بلدیاتی انتخابات میں ہونے والے فسادات قابل مذمت ہیں ،رحمت اللہ

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت) کندھکوٹ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رحمت اللہ خان ڈومکی نے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں بلدیاتی انتخابات میں جو فساد ہوئے ان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ بخشاپور ٹاؤن کمیٹی پر ہم نے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن جیتا لیکن مخالفین سے وہ برداشت نہیں ہوا ہمارے لوگوں پر گولیاں برسا کر دو افراد کو سخت زخمی کر دیا گیا۔ کیا یہ الیکشن ہے؟ یہاں کے سیاستدان کون سا پیغام دینا چاہتے پیں گولیاں برسا کے دھاندلی کر کے الیکشن جیتا جا سکتا ہے یہ مخالفین کی بھول اور خوش فہمی ہے۔ بخشاپور کے عوام اب بیدار ہو چکے ہے 70 سالوں سے یہاں سرداری اور جاگیردانہ نظام چل رہا ہے اس بلدیاتی انتخابات میں سرداری اور جاگیرداری نظام کو شکست ملی ہے۔ پیپلز پارٹی ٹاؤن کمیٹی بخشاپور کے کامیاب امیدواروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ 70 سالوں کے بعد یہاں کے جاگیرداروں سے ہم جیتے ہے بخشاپور کی بگڑی ہوئی حالت کو سدھارنے کیلئے گرانٹ لیکر غریب عوام کیلئے ایک مثالی اسکول اور ایک اسپتال قائم کریں گے۔ مخالفین کی جانب سے لگائے جانے والے دھاندلی کے الزام جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔ یہاں کے عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے اس شہر کی خدمت کرنے سے ڈومکی خاندان کی عزت ہے میرا ہمیشہ تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے اور رہے گا۔ شہر میں میٹھے پانی کا فلٹر پلانٹ لگا کر یہاں کے عوام کے مسائل حل کریں گے ایک سال میں ہم اپنی کارکردگی دکھا کر اس شہر کو ماڈل شہر بنائیں گے۔ ہم سیاسی ورکر ہیں شہید رانی نے اخلاق سکھایا ہے مخالفین کیخلاف کبھی بھی غلط الفاظ استعمال نہیں کریں گے۔ میر غالب حسین خان ڈومکی سے ہمارے سیاسی اختلافات ضرور ہیں پر ذاتی اختلافات نہیں ہیں۔ بلدیاتی انتخابات میں ضلع میں جو فساد ہوئے جس میں کافی لوگ زخمی ہوئے ایسا عمل نہیں ہونا چاہیے۔ ہمارے اوپر بھی مخالفین نے فائرنگ کر کے دو افراد کو زخمی کر دیا ۔ ہم تصادم کے بجائے قانونی راستہ اختیار کریں گے پیپلز پارٹی ضلع میں جس کو بھی چیئرمین شپ کیلئے امیدوار کو بھی کھڑا کریگی ہم سرے عام ان کی مدد کریں گے سیاستدانوں کو برداشت کا مادہ رکہنا چاہیے مجھ پر اور میرے خاندان پر پیپلز پارٹی کے بڑے احسان ہیں۔ اس موقع پر عمر خان ڈومکی، گلزار خان ڈومکی، نواب رجب خان ڈومکی ودیگر موجود تھے۔