مزید خبریں

ٹنڈومحمدخان :غریب طالبات کیلیے 6 ماہ کے ٹریننگ کورس جاری

ٹنڈومحمدخان (نمائندہ جسارت)زیبسٹ انسٹیٹیوٹ ٹنڈومحمدخان میں نیو ٹیک کے تعاون سے علاقے کی غریب لڑکیوں کو ہنر مند بنائے جانے کے سلسلے میں 6 ماہ کے مفت ٹرینگ کورس کرائے جانے کا سلسلہ جاری ہے یہ بات زیبسٹ کا لج کے پرنسپل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہاکہ علاقے کی غریب لڑکیوں کو ہنر مند بنائے جانے کے لیے غریب لڑکیوں کو بیوٹیشن ، فیشن ڈزائینگ اور ڈریسنگ کے 6 ماہ کے مفت کورس کروائے جارہے ہیں ، غریب لڑکیوں کو مفت ٹرانسپورٹ اور دیگر ضروریات کی اشیاء بھی ادارے کی جانب سے مہیا کی جارہی ہیں ، ضلع ٹنڈومحمدخان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی غریب لڑکیوں کو چاہیے کہ وہ 6 ماہ کے مفت ٹریننگ کورسز سے فائدہ اٹھائیں اور خود ہنر مند بن کر اپنا روزگار باعزت طریقے سے کما کر معاشرے میں اپنا ایک مقام حاصل کریں ، ہمارا مقصد خواتین کو معاشرے میں ایک اعلیٰ مقام دلانا ہے ، ٹنڈومحمدخان شہر اور دیگر دیہاتوں سے تعلق رکھنے والی غریب لڑکیوں کو چاہیے کہ وہ ہنر مند پروگرام سے بھرپو ر فائدہ اٹھائیں ، ادارے کی جانب سے انہیں مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا۔