مزید خبریں

میرپورخاص،بلدیاتی انتخابات ہارنے والے ایم کیوایم امیدواروں کا احتجاج

میرپورخاص(نمائندہ جسارت) بلدیاتی انتخاب میں ہارجانے والے ایم کیو ایم اور آزاد امیدواروں کا ریٹرنگ آفس کے سامنے احتجاج ،ہمارے جیتے ہوئے رزلٹ کو راتوں رات تبدیل کر کے ہار جانے کی خبر دی گئی ، میرپورخاص میں پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو زبردستی جیتا گیا ہے ، ڈپٹی کمشنر پیپلزپارٹی کے کمدار بننے ہوئے ہیں امیدواروں کا الزام۔ تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات فیز ون کے تحت میرپورخاص میں ہونے والے الیکشن میں پیپلزپارٹی نے شہر کی دو ٹاون میونسپل کمیٹی کی 22یوسیز میں سے 17پر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ ایم کیو ایم کو تین اور آزاد امیدوار دو کامیاب ہوئے ہیں الیکشن میں ہار جانے والے ایم کیو ایم اور آزاد امیدواروں کاشف عباسی، مہران پھنوراور فاروق لغاری و دیگر نے ڈپٹی کمشنر آفس میں احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ الیکشن کی رات ہمیں متعلقہ انتظامیہ نے لیٹر دیا جس میں ہمیں بتایا گیا کہ آپ جیت چکے ہیں لیٹر ہمارے پاس موجود ہے مگر دوسرے دن ہمیں بتایا جاتا ہے کہ آپ صر ف ایک ووٹ سے ہار گئے ہیں جبکہ ہم واضع اکثریت سے جیت چکے تھے مگر ملی بھگت کر کے ہمارے رزلٹ کو راتوں رات تبدیل کر کے ہمیں ہر ا گیا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ افسران پیپلزپارٹی کے کمدار بنے ہوئے ہیں ایم کیو ایم کے ووٹ چوری کیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم انصاف لینے کے لیے احتجاج کررہے ہیں ہم نے دو دن سے کبھی ایک آفس تو کبھی دوسرے آفس میں چکر لگا رہے ہیں ہماری کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے ہمیں کہا جارہا ہے کہ الیکشن ٹربیونل چلے جائو انہوں نے کہا کہ ہم نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست بھی دی ہے مگر کوئی توجہ نہیں دے رہا سب ملے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں اپنے حق کے لیے میرپورخاص جام کرنا پڑا تو ہم یہ بھی کریں گے احتجاج میں خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل تھیں ، اس کے علاوہ بلدیاتی انتخابات میں بدترین دھاندلی کے خلاف جمیعت علمائے اسلام میرپورخاص کی جانب سے الیکشن کمیشن آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیااور نعرے بازی کی گئی۔