مزید خبریں

جیکب آباد: پریزائیڈنگ افسر گرفتار 2 پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ پولنگ ہوگی

جیکب آباد(نمائندہ جسارت)جیکب آباد کی یوسی کوٹ جنگو کی پولنگ اسٹیشن سے بیلٹ پیپر چھیننے کا مقدمہ 13نامعلوم افراد کے خلاف درج ،ایک پریزائیڈنگ افسر گرفتار ،2پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ پولنگ ہوگی ،الیکشن کمیشن حکام۔ جیکب آباد کی یونین کونسل کوٹ جنگو کی پولنگ اسٹیشن نمبر 362, 363سے بیلٹ پیپر چھیننے کے واقع کا مقدمہ پرزائیڈنگ افسر نہال خان مستوئی کی مدعیت میں تھانہ کریم بخش پر 13نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے پولیس تفتیش کے بعد واقع میں ملوث 362پولنگ اسٹیشن کے پرزائیڈنگ افسر عبدالماجد کھوسو کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔