مزید خبریں

سکھر ،انتظامیہ کا ماکا گوٹھ کے قریب تجاوزات کیخلاف آپریشن

سکھر (نمائندہ جسارت)سکھر انتظامیہ کاماکا گوٹھ کے قریب تجاوزات کے خلاف آپریشن ، گھروں کو مسمار کرنے پر باگڑی برادری کے افراد مشتعل ہو گئے ،مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے کے بااثر افراد ہمارے گھروں کو مسمار کر کے ان پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں اورمختلف ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں گزشتہ روز انہوں نے سیاسی مخالف کو ووٹ دینے پر ہمارے خلاف انتظامیہ کیساتھ ملکر یہ سیاسی انتقامی کارروائی کرائی ہے۔