مزید خبریں

کوئٹہ ،کنویں کی صفائی کے دوران 2 بھائی جاں بحق

کوئٹہ (نمائندہ جسارت)پو لیس کے مطابق گزشتہ روز سبزل روڈ پر کنویں کی صفا ئی کے دوران دوبھا ئی جا ں بحق ہو گئے۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر امدادی ٹیم طلب کرلی ۔جس کے بعدپر پی ڈی ایم کی امدادی ٹیم نے نعشیں نکال کر اسپتال منتقل کردیںجہاں ضروری کارروائی کے بعد میتیں ورثا کے حوالے کردی گئیں۔پولیس کے مطابق واقعہ کنویں کی صفا ئی کے دوران کنویں میں گیس بھر جا نے کے با عث پیش آیا ہے ۔ دونوں بھا ئی قوت گو یا ئی سے محروم تھے۔