مزید خبریں

عمران خان کے امریکا مخالف بیانات نے تعلقات خراب کیے،چک شومر

واشنگٹن ( آن لائن )امریکی سینیٹ کے قائد ایوان چک شومر نے کہا ہے کہ عمران خان کے امریکا مخالف بیانات سے تعلقات خراب ہوئے، امید ہے نئے وزیر اعظم شہباز شریف صورت حال کو بہتر بنائیں گے ۔ نیو یارک میں امریکن پاکستان ایڈوکیسی گروپ سے خطاب کے دوران امریکی سینیٹر نے کہا کہ عمران خان کے امریکا مخالف بیانات نے تعلقات خراب کیے، سابق پاکستانی وزیراعظم نے امریکا کے لیے کوئی اچھی باتیں نہیں کیں، امید ہے شہباز شریف صورتحال بہتر بنائیں گے۔ چک شومر کا کہنا تھا کہ پاک امریکا تعلقات کی بہتری کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرنے کو تیار ہوں، انھوں نے بھارت میں مسلمانوں پر مودی حکومت کے ظالمانہ سلوک کی مذمت بھی کی اورکہاکہ کشمیریوں کے حقوق کا تحفظ کر نا ہوگا۔