مزید خبریں

واپڈا گرڈ اسٹیشن پر مشتعل افراد کے حملے کا مقدمہ راہوکی تھانے میں درج

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) واپڈا گرڈ اسٹیشن پر مشتعل افراد کے حملے کا مقدمہ طاہر مگسی سمیت دس سے پندرہ افراد کے خلاف راہوکی تھانے میں درج کرلیا گیا۔ واپڈا گرڈ اسٹیشن پر مشتعل افراد کے حملے پر پولیس کا فوری ایکشن ،نیو حیدرآباد سٹی سخی وہاب گرڈ اسٹیشن پر مشتعل افراد کی جانب سے ملازمین پر حملے کا واقعہ پیش آیا،مشتعل افراد نے سرکاری کام میں مداخلت پیدا کی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچاتے ہوئے 2 ملازمین کو حبس بیجا میں رکھا،ڈی ایس پی ٹنڈوجام واحد علی شاہ نے SHO تھانہ راہوکی انسپکٹر خادم حسین بھٹی اور دیگر اسٹاف کے ساتھ کارروائی کا آغاز کردیا،گرڈ اسٹیشن پر حملے کے واقعہ میں ملوث مشتعل افراد جن میں طاہر مگسی اور دیگر 10/15 افراد کے خلاف تھانہ راہوکی میں SDO عبدالہادی سومرو کی مدعیت میں کرائم نمبر 49/2022 زیر دفعہ 353,147,149,596,504, 342,365 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سرکاری ملازمین طارق حسین کھتری اور علی نواز عمرانی کو حسین شاہ بخاری کی اوطاق پر چھاپا مار کر مشتعل افراد سے بازیاب کروالیا جبکہ گرڈ اسٹیشن پر حملے، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور سرکاری ملازمین کو حبس بیجا میں رکھنے جیسے جرم میں ملوث ملزم حسین شاہ کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر افراد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔